ونی کی رسم

July 25, 2017

عورت کے مختلف روپ ہیں عورت ایک ماں بھی ہے بہن بھی اور بیٹی بھی اور ہر روپ میں اس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسلام نے جہاں مرد کو بہت حقوق دیئے ہیں وہیں عورت کو بھی بے شمار حقوق اور عزت سے نوازا ہے۔ ہمارے معاشرے میں عورت کو وہ مقام اور مرتبہ نہیں دیا جاتا جس کی وہ اصل حقدار ہے۔ عورت اب بھی بہت غیر محفوظ ہے کیونکہ اس دور میں بھی بعض علاقوں میں عورت کو ونی کیا جاتا ہے اور اس کا نکاح زبردستی کسی کم عمر بچے سے یا کسی بوڑھے شخص سے کر دیا جاتا ہے۔ ونی ہونے کے بعد عورت کے ساتھ نوکروں والا رویہ روا رکھا ہے۔ جو لوگ اپنی جاگیرداری کو دوسرے لوگوں پر مسلط رکھنا چاہتے ہیں عموماً وہی ایسے حربے استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ جن علاقوں میں ونی جیسی ظالمانہ رسم ہو رہی ہے اسے ختم کیا جائے۔
(کرن شہزادی)
(kiranshehzadigmail.com)