بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی

July 25, 2017

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںپاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں،

انہوں نے کہا کہ یکم اور دو ستمبر کو بین الصوبائی اورانٹر ڈیپارٹمنٹ بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوگا، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔