سنگاپور:وائلڈ لائف پارک میں سمندری گائے تین سال کی ہوگئی

July 26, 2017

بچے ہوں یا بڑے اپنی سالگرہ منانے کا شوق عموماً سبھی کو ہو تا ہے لیکن اس شوق میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

سنگاپور کے وائلڈ لائف پارک میں سمندری گائے کی تیسری سالگرہ کے موقع پرکئی فٹ گہرے پانی میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

اس سمندری گائے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گرمجوشی سے دو میٹر لمبے کیک اور دوسرے لوازمات کے ساتھ دل کھول کر انصاف کیا۔

سنگاپور کے وائلڈ لائف پارک میں موجود یہ سمندری گائے ناصرف اپنی سالگرہ کے موقع پر خوش نظر آئی بلکہ اس کی سالگرہ منانے کئی لوگ بھی یہاں کا رخ کر تے نظر آئے۔