بے قابو گاڑی کی راہ گیر کو زور دار ٹکر

July 27, 2017

بال بال بچ جانے کی کہاوت تو یقیناًآپ نے سنی ہوگی لیکن اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک حادثے کے دوران راہ گیر زد میں آتے ہوئے بھی معجزانہ طور پر بچ نکلا۔

یہ حادثہ آسٹریلیا کے شہر الزبتھ میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی نے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے راہ گیر کو زور دار ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں یہ شخص ہوا میں اڑتا ہوا دور جاگرا ۔

اس واقعے میں یہ شخص معمولی زخمی تو ہوا لیکن کسی بڑے جانی نقصان سے بال بال بچ گیا۔