برطانیہ میں سجا فن فیئرکا میلہ میدان جنگ بن گیا

July 27, 2017

یوں تو سڑکوں اور گلی محلوں میں خواتین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے کئی دلچسپ مناظر آ پ نے یقیناًدیکھے ہوں گے لیکن برطانیہ میں ہونے والے فن فیئر کے دوران دو غصیلی خواتین نے لڑنے کے لئے آؤ دیکھا نا تاؤ،پارک کو ہی اکھاڑے کا ماحول بنا ڈالا۔

جی ہاں،برطانیہ میں سجا یہ میلہ اس وقت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جب دو خواتین آپس میں لڑ پڑیں اور لڑائی میں مکوں،گھونسوں اورلاتوں کا خوب استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی آؤ بھگت کی جبکہ وہاں موجود دوسری خواتین انہیں لڑنے سے روکتی نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس لڑائی کی کوئی خاص وجہ تو سامنے نہ آسکی تاہم کسی ماہر پہلوانوں کی طرح ہاتھوں اور مکوں کااستعمال کرتی ہوئی ا ن خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔