آج قانون کی بالادستی کا دن ہے، بابر اعوان

July 28, 2017

تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے کہا ہے کہ آج یوم بالا دستی قانون ہے، آج پاکستان سے احتساب کا آغاز ہورہا ہے۔بہت سارے لوگ کہتے تھے کہ کچھ نہیںہوگا، وزیراعظم نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک بہتر مستقبل کے ساتھ نیا سورج لے کر طلو ع ہورہا ہے۔صدر ممنون حسین کہتے تھے کہ پاناما اللہ تعالیٰ کی پکڑ ہے۔

انہوںنے کہا کہ جو بھی فیصلہ آیا وہ پاکستان کی سب سے بڑی دستور عدالت کا فیصلہ ہوگا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کو سب تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ ریاست اور ریاست کے اداروں کےخلاف کچھ نہیں ہونے دیں گے، احتساب کا نظام کسی کو پاکستان سے بھاگنے نہیں دےگا۔

انہوںنے کہا کہ کہا گیا کہ قطری کااکاونٹ نمبر بتا دیں ، وہ بھی نہیں ہوسکا۔دو ججوں نے فیصلہ دے دیا تھا تین نے جے آئی ٹی کو13 سوالات بھیجے تھے۔