فرانسیسی نے اسکیٹ بورڈ پر پورا ملک گھوم لیا

August 03, 2017

یوں تو لوگوں نے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں پر فرانس سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک انوکھا ہی ریکارڈ اپنے نام کردیا ۔

جی ہاں ! فیبرایس گروپیز نامی شخص نے الیکٹرک سکیٹ بورڈ پر پورا فرانس گھوم ڈالا۔

فیبرایس نے27،000کلومیٹرا سکیٹنگ کرکے 28 مہینوں میں پورے فرانس کا دورہ کرلیا،انہوں نے ایک دن میں 100 سے 150 کلومیٹراسکیٹنگ کی ۔

فیبرایس کا کہنا تھا کہ یہ مشکل ضرور تھا کیونکہ دن میں 8 سے 10گھنٹے سکیٹ بورڈچلانا آسان نہ تھا ، پر مجھے دنیا میں اپنا نام بنانے کا جنون تھا جو میں نے پورا کرلیا۔

فیبرایس الیکٹرک سکیٹ بورڈکو چارج کرنے کےلیے شمسی پینل کا استعمال کرتے تھے۔