دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،سشما سوراج

August 03, 2017

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کہتی ہیں بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی لیکن بھارت کا وہی پرانا راگ الاپتے ہوئے سمشا سوراج نے کہا کہ دہشتگردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

راجیا سبھا میں بات کرتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کی، جامع مذاکرات کی بات ہوئی، خارجہ سیکریٹریز ملاقات بھی ہوئی، وزیراعظم مودی تو لاہور بھی گئے۔

لیکن بات وہاں سے خراب ہوئی جب پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا اور نوز شریف نے برہان وانی کی تعریفیں کیں اور برہان وانی کو مجاہد اور شہید قرار دیا، دہشتگردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔