اداکار ’ٹام کروز‘ فلم کی عکس بندی کے دوران زخمی

August 16, 2017

ہالی ووڈ لیجنڈاداکار اور مشن امپوسیبل کی تمام فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر عوام کا دل جیتنے والے ’ٹام کروز‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹام کروز فلم ’مشن امپوسیبل6‘ کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے۔ ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز ان دنوں مشن امپاسیبل سکس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ فلم میں ایک ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران زخمی ہوگئے۔

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ٹام کروز ایک بلڈنگ سے دوسری بلڈنگ پر چھلانگ لگاتے ہوئے زخمی ہوئے۔ بلڈنگ سے ٹکرانے کے بعد ٹام کروز درد محسوس کرنے لگے جس کے بعد شوٹنگ ملتوی کرکے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز ’مشن امپاسیبل‘ کی چھٹی فلم ’مشن امپاسیبل 6‘ کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے جہاں اداکار ٹام کروز مختلف اور خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ فلم کو سال2018 میںسینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔