واٹر گن نے ڈوگی میاں کو دیوانہ کرڈالا

August 17, 2017

تفریح کرنا تو سبھی کا حق ہے اب وہ چاہے بے زبان ڈوگی میاں ہی کیوں نا ہوں۔

آئرلینڈ میں موجود ذرا اس شرارتی کتے کو ہی دیکھ لیں جس کا مالک اسے واٹر گن سے خوب تفریح کرواتا ہے اور اس کے خوب ناز اٹھاتا ہے۔

یہ پالتو کتا پانی سے کھیلنے کا بیحد شوقین ہے اور پانی کی فوارے سے کھیلتے ہوئے خوب انجوائے کرتا ہے ۔

دوسری جانب ڈوگی میاں بھی اچھل اچھل کر پانی کی بوچھاڑ سے لطف اندوز ہوتے ہیں جسے دیکھ کر سب مسکرانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔