کینیڈا :نوجوان کا بوتلوں کے ذریعے جگلنگ کا مظاہرہ

August 17, 2017

یوں تو جگلنگ کرنے کے کئی شاندار مظاہرے آپ نے دیکھے ہوں گے۔

کینیڈا کے ایک باصلاحیت نوجوان نے بوتلوں کے ذریعے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔

یہ منچلا نوجوان بوتلوں کو ہوامیں اچھالتے ہوئے شاندار مختلف ٹرکس پرفارم کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔

اس باصلاحیت نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔