عبدالسلام راٹھور کا انتقال

August 18, 2017

لوٹن (نمائندہ جنگ) ممتاز شخصیت عبدالسلام راٹھور انتقال کرگئے۔ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ لوٹن کے سابق میئر کونسلر ریاض بٹ، خان محبوب خان چشتی، قاضی عبدالرشید چشتی، اسرار بٹ، کامران بٹ، عباس بٹ، قاضی ضیاء المصطفی سمیت متعدد شخصیات نے تعزیت کی ہے۔