روبوٹس بھی ڈانس کے ماہر نکلے

August 18, 2017

آپ نے کئی ماہر ڈانسرز کی شاندار ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن جناب روبوٹس کو ڈانس پرفارمنس دیتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان ہزاروں روبوٹس کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر فنکار کی طرح رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چین شہر گوانگ ژوکی روبوٹ بنانے والی ڈبلیو ایل انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی کو لمیٹڈ کے تیار کردہ 1لاکھ 69 روبوٹس نے ایک ساتھ ڈانس کا شاندارمظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والے کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 1لاکھ 7 ہزار روبوٹس کا تھا۔