موٹر سائیکل سوار شخص5 میٹر چوڑے گڑھے میں جاگرا

August 18, 2017

سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے کیونکہ سفر کے دوران موبائل فون کااستعمال جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر چین میں دیکھنے کو ملا جہاں دوران سفر موبائل استعمال کرتا موٹر سائیکل سوار 5میٹر چوڑے گڑھے میں جاگرا۔

یہ گڑھا پانی کی لائن ٹوٹنے کے باعث پڑاجس کے کچھ دیر بعد یہ موٹر سائیکل سوار اپنی لاپرواہی کے باعث اس گڑھے میں گر گیا تاہم بڑے نقصان سے بال بال بچ گیا۔