اٹھائیس جانبازوں کی ایکساتھ فضا میں اسکائی ڈائیونگ

August 18, 2017

ہوا میں اڑان بھرتے ہوئے جہاز سے چھلانگ لگانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں اور یہ مظاہرہ اس انداز میں سر انجام دینے کا، تو شاید کسی نے خواب میں بھی نہ سوچا ہو۔

اٹھائیس ماہر کرتب بازوں پر مشتمل ایک گروپ نے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ خوب داد بھی وصول کی۔

ان جانباز نوجوانوں نے بیک وقت ہزاروں فٹ کی بلندی پر موجود جہاز سے چھلانگ لگائی اور فضاء میں ہاتھوں کو ملا کر دو مختلف شکلوں میں ڈھلنے کا شاندار مظاہر ہ بھی پیش کیا۔