عمران خان کا کاغان میں ماہ نور ویلی کا دورہ

August 18, 2017

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وادی کاغان میں ماہ نور ویلی کا دورہ کیا ہے۔

اس حوالے سے عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13ہزار فٹ بلندی پر واقع وادی جنت نظیر ہے۔

عمران خان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں کے ماحول کے تحفظ کے لیے قوانین بنا کر وادی کو اگلے سال سیاحت کے لیے کھول دیں گے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی حسن سے مالا مال ماہ نور ویلی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

عمران خان وادی کاغان کے دورکے دوران علاقے کے عوام میں گھل مل گئے۔