سینیٹ ، قومی اسمبلی کے اجلاس آج شروع ہونگے

August 21, 2017

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج سہ پہر پارلیمینٹ ہائوس میں الگ الگ شروع ہونگے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوگا جبکہ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہو رہا ہے۔

سینٹ میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہوگا جس میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے بل بھی پیش کئے جائیں گے۔