سڈنی کے ایئر پورٹ پر روبوٹ تعینات

August 22, 2017

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں سڈنی کے ایئرپورٹ پر روبوٹ تعینات کردیا گیا۔

آسٹریلوی شہر سڈنی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنیوزی لینڈ ایئر لائن کی جانب سے کینڈرائیڈ روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو نہ صرف ایئر پورٹ پر آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ اُنکی رہنمائی بھی کرتا ہے۔

یوں خوش آمدید کرتا، خدا حافظ کرتا اور کسٹمرز سروسز دیتا روبوٹس بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔