سعودی شہری تبوک میں چاول کی کاشت میں کامیاب

August 23, 2017

ریاض (اے پی پی)سعودی شہری حسن یحییٰ التیماوی تبوک میں چاول کی کاشت میں کامیاب ہوگیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن یحیی نے تیماءشہر سے 14کلو میٹر دور واقع زرعی فارم میں 7ہیکٹر کے رقبے پر چاول کی کاشت کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔ یہ تبوک میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ سعودی عرب کے دیگر علاقوں خصوصاً الاحساءمیں چاول کی کاشت پہلے سے ہی ہورہی ہے۔