ڈگری لڑکی کے قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے

August 23, 2017

ڈگری (نامہ نگار ) نوجوان لڑکی جمعیت کپری کے اغواء اور قتل کیس میں نامزد ملزم اور پولیس کو اغوا ،رہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب حیات ٹنگڑی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ان کے گاوں پر چھاپہ مار کر ایک ا ور نامزد ملزم عزیز کپری کو گرفتار کر لیا. جبکہ ملزم حیات ٹنگڑی اور اس کے ساتھی چھاپے سے قبل فرار ہو گئے.