عمران خان اور ان کے وزیراعلیٰ ڈینگی پر بھی سیاست کررہے ہیں،ن لیگ

August 23, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدور حاجی شاہجہان،سلیم انجم ، جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ اور میڈیا کورآڈی نیٹرعبدالحمید بٹ نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال اور صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے ۔

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی میڈیکل ٹیموں کو اسپتالوں میں جانے سے روک کر بے حسی کا ثبوت دیا ہے ۔عمران خان اور ان کے وزیراعلیٰ ڈینگی پر بھی سیاست کررہے ہیں جو کہ شرمناک طرز عمل ہے ۔