ریت کے مجسموں کا13واں سالانہ میلا جاری

August 29, 2017

برطانیہ کے قصبے ویسٹن سپر مےئرکے ساحل پر مٹی کے مجسموں کی نمائش کے13ویں سالانہ فیسٹیول کی رونقیں جاری ہیں۔

ریت سے مجسمہ سازی کے اس بین الاقوامی میلے کیلئے کئی ممالک سے ریت سے مجسمے بنانے کے ماہر آرٹسٹ برطانوی قصبے پہنچے جنہوں نے اس سال کی ہالی ووڈتھیم"ٹاپسی ٹروی" کی مناسبت سے اپنے ریت کے مجسمے تخلیق کیے۔

ان مجسموں کی تیاری میں ساحل سے جمع کی گئی ہزاروں ٹن ریت کا استعما ل کیاگیاہے جسکے تحت آرٹسٹوں نے ہالی ووڈ فلموں کے مشہور کرداروں،فلموں اور ٹی وی شوز سے لیکر افسانوی کہانیوں میں موجود قلعوں اورمعروف کرداروں کے مجسمے ڈیزائن کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل سے شروع ہونے والا یہ میلہ ستمبر کے آخری ہفتے تک جاری رہیگاجبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔