جیمز میٹس نے افغانستان میں اضافی فوجی بھیجنے پر دستخط کر دیے

September 01, 2017

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے افغانستان میں اضافی امریکی فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کےاحکامات پر دستخط کر دیے ہیں لیکن یہ احکامات ابھی مکمل نہیں ہے یعنی ابھی کچھ فوجی بھیجے جارہے ہیں جبکہ مزید کا فیصلہ باقی ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تاہم خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے 4 ہزار اضافی امریکی فوجی بھیجنے کا اختیار امریکی وزیر دفاع کو دے دیا ہے۔