شوقین نوجوان نے پارکر رننگ کا شاندار مظاہرہ

September 13, 2017

دنیا بھر میں ایڈونچر کے شوقین نوجوان کچھ انوکھا کر دکھانے کی دھن میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ایسے خطرناک اسٹنٹ پرفارم کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک جانباز نوجوان نے پارکر رننگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے شائقین کو حیرا ن کردیا ہے۔

دیواریں پھلانگنا ہویا مشکل جگہوں کو اچھلتے کودتے پارکرنا ۔۔اس نوجوان کے لئے کوئی اسٹنٹ نا ممکن نہیں۔

یہ باصلاحیت نوجوان ورزش کرنے والی بالز پر اچھلتے ہوئے ناصرف رسی پرماہرانہ انداز سے چلنا جانتا ہے بلکہ ٹرمپولین پر کودتے ہوئے کئی مشکل جگہوں کو ایسے عبور کرلیتا ہے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ پائیں۔