چینی نوجوانوں کا پارکر رننگ کا شاندار مظاہرہ

September 19, 2017

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ نوجوان ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان نوجوانوں کو ہی دیکھ لیں جو فری رننگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے پارکر رننگ کے ماہر منچلوں نے اونچے نیچے مقامات پر نہ صرف فری رننگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کئی فٹ اونچائی سے قلابای کھانے سمیت ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کئے کہ راہ چلتے لوگ بھی متوجہ ہو گئے اور نوجوانوں کے شوق اور مہارت کی خوب دادی ۔