آسٹریلیا، پانی کے اندر ’آکٹوپس سٹی‘ دریافت

September 20, 2017

آسٹریلیا کے ساحل پر سائنسدانوں نے پانی کے اندر ایک ’آکٹوپس سٹی‘ دریافت کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر پانی کے اندر ایک چھوٹا سا ’آکٹلینٹس(Octlantis )‘ نامی آکٹوپس سٹی دیکھا گیا ہے۔

محققین کی ٹیم نے اس ساحل کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ آکٹوپس سٹی کے اندر بڑی تعداد میں آکٹوپس موجود ہیں جو کہ آپس میں مل جل کر رہتے اوراپنی زبان میں ایک دوسرے سے بات بھی کرتے ہیں۔

ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کی ان اقسام میں ایک ساتھ مل جل کر رہنے کی خاصیت قدرتی طور پر موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل 2009 میں بھی’ آکٹوپولس(Octopolis )‘ نامی آکٹوپس سٹی دریافت ہوچکا ہے۔

محققین کے مطابق یہ آکٹوپس کبھی اکیلے نہیں پائے جاتے بلکہ یہ ہمیشہ اسی طرح ایک گروہ کی شکل میں دیکھے جاتے ہیں اور جہاں یہ پائے جاتے ہیں اس جگہ کو ’آکٹوپس سٹی‘ کہا جاتا ہے۔