مرغی اور کتے کی دلچسپ لڑائی

September 20, 2017

یوں تو آپ نے کشتی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب یہاں تو جانور بھی کسی ریسلر سے کم نہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس مرغے اور کتے کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے اکھاڑے کا ماحول بنا لیا ہے۔

یہ دلچسپ مناظربرازیل میں دیکھے گئے جہاں ایک شرارتی ڈوگی میاں مرغے کو تنگ کر رہا تھاجس پر مرغے و کو غصہ آیا اور بھرپور انداز میں اُچھل اُچھل کر کتے پر یوں حملے کئے ڈوگی میاں نے اپنی جان بچانے میں عافیت جانی اور خوب دوڑیں لگادیں جبکہ مرغے نے بھی کتے کی دُھلائی کرنے کیلئے اُسکا خوب پیچھا کیا۔

مرغے اور ننھے کتے کی اس سنسنی خیز لیکن دلچسپ لڑائی نے دیکھنے والوں کو بھی خوب محظوظ کیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔