عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت’ سب مایہ ہے ‘ سوشل میڈیا پرمقبول

September 21, 2017

معروف لوک فنکار و گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا نیاگیت سب مایہ ہے ‘ کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے ۔

ایک میوزک پروگرام میں گایا گیا گیت ’سب مایا ہے ‘ میں عطا اللہ کے ساتھ ان کے بیٹے سانول عیسی خیلوی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

اس گیت کو نہ صرف شائقین بلکہ موسیقی کے ناقدین بھی پسند کررہے ہیں اور عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی کی آواز کو سراہا ہے۔

روایتی اور لوک موسیقی میں بھرپور مہارت رکھنے والے سانول نےپہلی بار میوزک پروگرام میںفن کا مظاہرہ کیا۔

سانول کا کہنا ہےاس گیت میں باپ بیٹے کی جوڑی دھرتی کی آوازوں کو محبت اور پیسے کے پس منظر کے ساتھ محرومی کی داستان بیان کرتی دکھائی گئی ہے ۔

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی منفرد اور لوک موسیقی کے ساتھ میوزک پروڈیوسر شجاع حیدر نے سانول کی نوجوان طاقتور آواز کو ان کی توانائی کے ساتھ دھنیں ترتیب دے کر جاندار بنایا ہے۔