مصر کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور کر رہے ہیں،امریکی صدر

September 21, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک مصر کی بعض نوعیت کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز نیویارک میں صدر ٹرمپ سے مصر کی فوجی امداد کی بحالی سے متعلق جب سوال پوچھا گیا، صدر نے اس کے جواب میں کہا کہ ’یقینا ہم اس کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا نے مصر کو 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد نہ دینے اور دیگر 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی امداد موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی حکومت کی طرف سے مصر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اعتراض کیا گیا تھا ۔

جس کے بعد کانگریس نے قاہرہ کو فوجی اور دیگر امداد روک دی تھی۔اگست میں مصری حکومت نے امریکا کی طرف سے امداد میں کمی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔