برقی مراسلات ... پرائیویٹ اسکول مافیا

September 22, 2017

کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی بہت بڑی اہمیت ہے پاکستان میں بھی والدین اپنی بھر پور کوشش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو بہترسے بہترتعلیم دلوائیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں گورنمنٹ سکول یا کالجز کا معیار بہت کمزورہے جس کی وجہ سے لوگ مفت تعلیم یا گورنمنٹ سکولوں کے بجائے پرائیوٹ سکول اور کالجز کا رُخ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پرائیوٹ سکول سے بھی کوئی پوچھنے والا نہیں وہ جو چاہتے ہیں جیسے چاہتے ہیں کرتے ہیں پرائیوٹ سکول ایک مافیا بن گئی ہے ۔آئے دن فیس بڑھاتے رہتے ہیںاور اس فیس کے بدلے میں بچے کو کیا دیتے ہیں۔اتنی فیسیں لینے کے باوجود والدین بچوں کو گھروں میں کام کرواتے ہیں۔۔ لہٰذا حکومت اور والدین کا یہ حق ہے کہ وہ سکول والوں سے پوچھے کہ آپ لوگ بھاری بھاری فیس لیکر بچوں کو کیا دیتے ہیں۔
(فرمان اللہ)
(farman_janhotmail.com)