’چائنا فائونڈیشن ڈے‘ پر ثقافتی شو

September 22, 2017

رپورٹ، تصاویر، ویڈیو: واصف شکیل

کراچی میں چین کے قیام کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار ثقافتی شو ہوا۔

شو میںجامعہ کراچی کے ’چائنیز لینگوج اسکول‘ کی جانب سے بہترین ڈانس پرفارمنس پیش کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹنے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کےقومی ترانے پڑھے گئے۔

ایونٹ قونصل جنرل وانگ یو نےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

صوبائی گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے شرکاسے پاک چین دوستی اورمنصوبوں کے فوائد اور اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عوامی جمہوریہ چین کا قیام 21 ستمبر 1949 کو عمل میں آیا ، اسی حوالے سے رواں سال یکم اکتوبر کوچین میں واقع ’تیان من اسکوائر ‘پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔