جارجیامیں پاور پلانٹ کے بوائلر کو دھماکے سے زمین بوس کردیا

September 22, 2017

جارجیا کی کاؤنٹی پٹنم میں پاور پلانٹ کے بوائلر کو کو گذشتہ دنوں دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا۔

پلانٹ برانچ نامی پاور اسٹیشن کے بوائلر کو گرانے کے لیے دھماکا خیز مواد کا سہار لیا گیا جسے بوائلرکے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔

بوائلر کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں افراد بھی یہ نظارہ دیکھنے کیلئے کچھ دور موجود تھے۔

واضح رہے کہ یہ پاور اسٹیشن 1965میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی میعاد پوری ہونے کے بعد 2015میں بند کردیا گیا تھا۔