نوجوان کا چلتی ٹرین میں گیند کے ذریعے کرتب بازی کا مظاہرہ

September 23, 2017

اوہائیو میں ایک باصلاحیت نوجوان نے چلتی ہوئی ٹرین میں گیند کے ذریعے کرتب بازی کے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔

اس نوجوان نے گیند کا استعمال کرتے ہوئے شعبدہ بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیاجسے دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔

اب اس حیران کن اسٹنٹ کو نوجوان کی جادوگری کہیں یا مہارت لیکن دیکھنے والے اس کارنامے پر داد دئیے بنا نہیں رہ سکتے۔