لاہور: 12 سو 40 لیٹر مضرصحت دودھ تلف

September 23, 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے صوبے بھر میں معیار چیک کرکے 12 سو 40 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔

لاہور شہر کے داخلی راستے گجومتہ پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی سربراہی میں ناکہ لگا کر شہر میں دودھ لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،کارروائی میں 7 ہزارلیٹر سے زائد دودھ چیک کیا گیا ۔

دودھ میں ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے۔دودھ میں زیادہ تر پانی اور گاڑھا کرنے والے کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی جس پر12 سو 40 لیٹر دودھ ناقص معیار ثابت ہونے پرتلف کر دیا گیا۔