ویرات کے ساتھ کسی قسم کا بزنس نہیں کررہی، انوشکا

September 24, 2017

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمانے اپنے قریبی دوست ویرات کوہلی کے ساتھ ریسٹورنٹ کھولنے کی خبروں کی تردید کردی۔

انوشکا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے اپنی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بزنس کرنیکا ارادہ کیا تھا اوراسی لیے دونوں نے ممبئی اور نئی دہلی میں مشترکہ جائیداد خریدی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک ساتھ ممبئی کے علاقے وورلی اور نئی دہلی میں ریسٹورنٹ کھولنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم اب انوشکا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں، وہ اور ویرات ریسٹورنٹ نہیں کھول رہے اور نہ ہی ہمارا مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔