لندن :تیزاب کے حملے میں 6 افرادزخمی، ایک مشتبہ شخص گرفتار

September 25, 2017

لندن(صباح نیوز)مشرقی لندن میں تیزاب کے حملے میں کم از کم 6افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے اسٹارٹ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ نے خریداروں اور راہگیروں پر ایک خطرناک قسم کا اسپرے کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے تیزاب حملے کے بعد خوفزدہ ہو کر سوشل میڈیا پر عوام سے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر سے دور رہنے کی اپیل کی جبکہ میٹروپولیٹن پولیس نے تیزاب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔