ہنگری اور پولینڈ کا تارکین وطن مخالف پالیسیاں جاری رکھنے کا اعلان

September 25, 2017

بڈاپسٹ/ وارسا (نیوز ڈیسک) پولینڈ اور ہنگری کے رہنمائوں نے یورپی یونین کے مطالبات اور پابندیوں کے انتباہ کو رد کرتے ہوئے تارکین سے متعلق سخت پالیسیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یونان اور اٹلی میں موجود ہزاروںتارکین وطن کو رکن ریاستوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ طے کیا گیا تھا، تاہم پولینڈ اور ہنگری نے اس منصوبے کے تحت تارکین وطن کو اپنے اپنے ہاں پناہ دینے سے ا نکار کردیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن نے ان دونوں ممالک کے خلاف کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اور بان نے وارسا میں اپنی پولستانی ہم منصب بیاٹا سیڈلو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اس حقیقت کو پہچانیںکہ ہنگری اور پولینڈ تارکین وطن کے ممالک بننے کو تیار نہیں۔