عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

September 25, 2017

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی معطل کر چکی ہے۔ ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔