پی ڈبلیو ڈی کے متوفی وریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرنیکامطالبہ

September 25, 2017

پشاور (سٹی رپورٹر) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا نے فوت شدہ وریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی بھرتی کوٹے پر عملدرآمد اور سروس رولز میں ترامیم کا مطالبہ کردیا ۔یونین کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ عبیداللہ جان نیازی‘چیئر مین ملک نثارخان‘جنرل سیکرٹری عبدالسلام خان‘مومن خان‘فرحت اللہ‘عبدالستارہوتی تمام اضلاع کے صدوراورجنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ متوفی وریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کوکوٹہ پر فوراً بھرتی کیاجائے۔