امریکا میں دلچسپ ہالووین پریڈ کا انعقاد

September 25, 2017

امریکا میں ایک انوکھی پریڈ نے اس وقت شرکاء کو حیران کر دیا جب انوکھے کاسٹیومز پہنے لوگ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دئیے۔

والٹ ڈزنی میجک ورلڈ کے تحت منعقدہ ہالووین پریڈ نے امریکی شہر اورلینڈوکی رونقیں بڑھا دیں اور دلکش نظاروں نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

ہزاروں افراد نے ہالووین پریڈ میں شرکت کی اوردلچسپ کاسٹیومز میں پیٹر پین، مکی ماؤن، منِی ماؤس، فیئریز، جائینٹ، لیونی ٹیونز اور سینڈریلا سمیت دیگر کئی ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں پر پریڈ کی۔

جہاں ایک طرف دیوہیکل فلوٹس پر معروف کارٹون کرداروں کو دیکھ کر لوگ حیران ہوئے تو وہیں اس دلچسپ اور انوکھی پریڈ سے سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں نہا گئیں اور رنگ برنگے کاسٹیومز میں پریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگادئیے۔