جدہ:600 کلو وزنی ماربل کیک ،ورلڈ ریکارڈ قائم

September 25, 2017

سعودی عرب کے شہر جدہ نے 600 کلو وزنی ماربل کیک تیار کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کی مناسب سے تیار کئے گئے ماربل کیک کی تیاری میں22 افراد نے شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق ماربل کیک کی تیاری کے مراحل کا مشاہدہ کئی سو مرد وخواتین نے کیا۔

اس سے قبل سال 2010 میں جدہ شہر نے دنیا کا سب سے بڑا عربی جبہ (ثوب) تیار کرکے گینز بک میں داخل ہوگیا تھا۔