باسکٹ بال کھیلتا خرگوش

September 25, 2017

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو باسکٹ بال کھیلتے اور باسکٹ بال سے کرتب بازی کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی نہ صرف باسکٹ بال کھیلنے کے شوقین ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے اس خرگوش کو ہی دیکھ لیں جس نے بال باسکٹ میں ڈالنے کا شاندارمظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چار سالہ خرگوش نے ایک منٹ میں سات بار بال باسکٹ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ۔