کوئٹہ: ہنہ روڈ پر بس کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمی

September 26, 2017

کو ئٹہ میں ہنہ روڈ پر اسکول کی بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی معمولی زخمی ہوگیا، دھماکے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ہنہ کےعلاقے میں سڑک کنارے کھڑی پی ایم ڈی سی کی اسکول بس کے قریب ہوا، جس سے بس کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے وقت بچے بس میں سوار نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےکیاگیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔