ماہر فنکار نے نمک، کافی اور کوئلے سے خوب صورت پورٹریٹس بنا ڈالے

September 26, 2017

نمک اور کافی کااستعمال مختلف ڈشز میں بیحد عام ہے اور نمک تو کھانے کو ذائقہ دینےکے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے جبکہ کوئلہ ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن جناب اب نمک، کافی اور کوئلے سے خوبصورت تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جو پینٹ کلرز اور برش کے بجائے نمک ،کافی اور کوئلے سے دیدہ زیب پورٹریٹس تیار کر رہا ہے۔

افریقی ملک الجزائر سے تعلق رکھنے والا نوجوان کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جو نمک، کافی اور کوئلے کے پاؤڈر کو سفید کینوس پر یوں بکھیرتا ہے کہ خوبصورت تصاویر بنا دیتا ہے۔

بیس سالہ قزلان نے مصوری کو نیا رنگ دیا اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نیلسن منڈیلا، جمیکن گلوکار باب مارلے سمیت کئی نامور شخصیات کے پورٹریٹس تیار کر چکاہے۔