داعش کی ساتھی سیلی جونز ڈرون حملے میں ہلاک

October 12, 2017

شام میں داعش کی ساتھی برطانوی دہشت گرد سیلی جونز ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ’سفید بیوہ‘ کے نام سے معروف سیلی جونز شام کے شہر رقہ سے فرار ہوتے ہوئے ماری گئی، سیلی جونز 2013میں اپنے بیٹے کے ساتھ شام جاکر داعش میں شامل ہوگئی تھی۔

سیلی جونز کا شوہر جنید پہلے ہی ماراجا چکا ہے، بیٹے حمزہ کے بارے میں اطلاع نہیں مل سکی۔