مصر : سینا ئی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، چھ اہلکار ہلاک

October 13, 2017

مصر کے شمالی صوبہ سینا ئی میں فوجی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مصری فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ شورش زدہ جزیرہ نما سینا ئی کا شہر العریش میں قائم ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دستی بموں اور آتشیں اسلحے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک کردئیے گئے ہیں۔ فوج نےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔