ڈاؤ یونیورسٹی کا کانووکیشن کل ہوگا

October 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں کانووکیشن بدھ اٹھارہ اکتوبر کو اوجھا کیمپس میں صبح نوبجے منعقد ہوگا جس کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر سندھ محمد زبیر کریں گے۔ کانووکیشن میں پندرہ سو سے زائدطلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی۔کانووکیشن کی آ رگنائزنگ کمیٹی نے پیر کو ریہرسل کرکے پروگرام کے حتمی انتظامات مکمل کرلیے۔