جاپانی پائلٹ نے ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا

October 17, 2017

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں سالانہ ریڈ بل اےئر شوکے آخری مرحلے کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے ماہر پائلٹس نے حصہ لیا۔

دوروز تک جاری رہنے والے اےئر شو کے دوران مختلف ممالک سے آنے والے ہوا بازوں نے سینکڑوں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب بازی اور اسٹنٹس کا مظاہرہ کیا۔

یئر شو کے پہلے روز کوالیفائنگ راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا جبکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پائلٹس نے فائنل راؤنڈ میں اپنی مہارت دکھائی۔

چیمپئن شپ کے مختلف راؤنڈز میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرنے والے جاپانی پائلٹ نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔