ایف بی آر ۔ روزی خان برکی نے عہدہ سنبھال لیا

October 18, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی پے اسکیل نمبر22 کے سینئر عہدیدار روزی خان برکی نے ایف بی آر کے ممبر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عبدالرزاق خان آئی آر ایس بنیادی سکیل نمبر 19 نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر، آر ٹی او اسلام آباد کے عہدے کا چارج دے دیا ہے۔ سید شکور علی آئی آر ایس/بنیادی سکیل نمبر 18 نے ڈپٹی کمشنر آئی آر بی ٹی بی زون کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے ان کو ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمنس الائونس ملا کرے گا۔