پی ایس ایل کے 4 میچ کراچی میں کرانے کا فیصلہ

October 18, 2017

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چار میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ ہو گیا۔

چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے نجم سیٹھی کو بہترین سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پر امن شہر ہے، کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، ضرورت پڑی تو ایئر پورٹ سے کرکٹ اسٹیڈیم تک ٹیم کے ساتھ آئیں گے۔